Special Beef Pulao
ہمارا روایتی اور ذائقے دار بیف پلاؤ، جو اعلیٰ کوالٹی کے سیلہ چاولوں اور تازہ بچھیا کے نرم و لذیذ گوشت سے خاص طور پر تیار کیا جاتا ہے۔ نرم و ملائم بوٹیاں، خوشبودار کھڑے مصالحے اور دھیمی آنچ پر دم کیے گئے نکھرے نکھرے چاول ہر لقمے کو لاجواب بناتے ہیں۔ ایک بار کھائیں اور اصلی روایتی بیف پلاؤ کے منفرد ذائقے میں کھو جائیں۔ گرم گرم رائتے کے ساتھ پیش خدمت!